خوشگوار موسم میں انجوائے ہو جائے
کیوں نہ خیالی ملاقات پہ ہی چائے ہو جائے ❤️
دنیا کی الجھنوں سے بہت دور رہتی ہوں
چائے پیتی ہوں اور پر سکون رہتی ہوں
بنا کر رکھی ہے تیرے لیے چائے
شاید یہی سن کر تو ملاقات کو آئے
ایک آپ چائے بنا دیجئے
ہم آپ سے خفا ہیں ہمیں منا لیجئے
ایک چائے کو دو کپوں میں برابر بانٹ کر
اکثر کیا ہے فرض کہ تنہا نہیں ہوں
ذکر کرتے ہوئے چائے کی مٹھاس کا
وہ جانے کیوں میرے لبوں کو دیکھتے ہیں
یہ وبا کے دن گزر جائیں تو
اک ملاقات رکھیں گے چائے پر 💞
میری شامیں مہکتی ہیں تیری یادوں سے
میری چائے میں بھی شامل ہے محبت تیری
غائبانہ شریک کر کے تمہیں
ایک چسکی بھری چائے کی
دو کی بجائے، چائے بنا ہے ایک کپ
افسوس آج تو بھی فراموش ہو گیا
مقصد تو دل کی باتیں سننا سنانا ہے
چائے تو فقط ملاقات کا بہانہ ہے
آدھی رات اور گہرے سائے
خالی کرسی ، میں اور چائے
چائے کا ذائقہ نہیں آتا
کچھ دنوں سے خفا خفا ہے کوئی
تو نے جس کپ میں چائے پی تھی اک بار
ہم نے پھر اس میں کبھی چینی نہیں ڈالی
میں نے چھوڑ کر بھی دیکھی ہے
چائے کا بھی میرے بن گزارا نہیں