عشق نازک مزاج ہے بے حد
عقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا
وہ جو محفلوں کے مرشد تھے آج
💞تیرے عشق کے مرید کہلائے
میں کسی کو بھی دل تک نہیں آنے دیتی
باقی سب چھوڑ، بتا تو یہاں پہنچا کیسے ؟
چلو آؤ کائنات بانٹ لیتے ہیں
تم میرے ،باقی سب تمہارا 🥰
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوں اب
میں اکثر میں نہیں رہتا، تم ہو جاتا ہوں
چاہنے والے تو بہت ہیں میرے،اس شہر میں
پر تیری دیوانگی کا ررجہ سب سے اونچا ہے
اتنی حسین نہ لگا کرو تم مجھے جانم ہائے
💞یہ دل بد معاشیوں پہ اتر آتا ہے
تجھے دیکھنے کے سو بہانے تھے
ہائے وہ زمانے بھی کیا زمانے تھے
کیوں ڈر سے بند کرتے ہو آنکھیں
یقین کرو کوئی چومنے سے نہیں مرتا
کیا پتہ تھا کہ محبت ہو جائے گی تم سے
💞🥀مجھے تو بس تیرا مسکرانا اچھا لگا
تجھ کو سوچا تو ہر سوچ میں خوشبو اتری
🥀تجھ کو دیکھا تو ہر لفظ کو مہکتے دیکھا
لفظ سادہ ہیں مگر کتنے پیارے ہیں
💞تم ہمارے ہو ، ہم تمہارے ہیں
سانس لینے سے سانس دینے تک
❤️❤️
جتنے لمحے ، سب تمہارے